24مارچ سے جاری جنرل لاک ڈاؤن کو105 روز مکمل

24مارچ سے جاری جنرل لاک ڈاؤن کو105 روز مکمل

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے کہا ہے کہ کورونا ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت میں 24مارچ سے جاری جنرل لاک ڈاؤن کو 105 روز مکمل ہو چکے ہیں۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے تمام اقدامات شہریوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لئے ہیں۔اشفاق خان نے کہا کہ لاہور پولیس حکومتی ایس او پیز یقینی بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔شہری حکومتی ہدایات کی پابندی کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوان فیس ماسک اور سماجی فاصلوں کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے لاک ڈاؤن کے دوران لاہور پولیس کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ105روز کے دوران مجموعی طور پر 02 لاکھ56ہزار972 شہریوں کو روک کر نقل و حرکت کی وجہ پوچھی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ45ہزار606 شہریوں کو وارننگ دے کر گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ا

  

مزید :

علاقائی -