مختلف کارروائیوں کے دوران5منشیات فروش پکڑے گئے

مختلف کارروائیوں کے دوران5منشیات فروش پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے علاقہ بھر میں مختلف کاروائیوں کے دوران بھاری مالیت کی منشیات کی اندرون اور بیرون ملک اسمگلنگ کو ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق اے این ایف پنجاب نے 18 جون تا 5 جولائی 2020 پنجاب کے علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان بشمول خواتین کو منشیات کی بھاری مقدار میں بہ ہمراہ گرفتار کیا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔ حکام کے مطابق لاہور میں مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان سے 210 کلو گرام چرس، 30 کلو گرام افیون اور 52.650 کلو گرام کی ٹامائن برآمد کر لی گئی۔ سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 2.352 کلو گرام ہیروئن برآمد، میانوالی میں کارروائیوں کے دوران 2 افراد سے 456 کلو گرام چرس اور 48 کلو گرام افیون،ملتان میں کارروائی کے دوران ایک شخص سے 18.750 کلو گرام چرس جب کہ فیصل آباد میں مختلف کارروائیوں کے دوران تین افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا اور ان سے 10.640 کلو گرام چرس، 2 کلو گرام افیون اور 0.760 گرام میتھ برآمد کر لی گئی

مزید :

علاقائی -