جون میں 15ہیلپ لائن پر3لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں

جون میں 15ہیلپ لائن پر3لاکھ سے زائد کالز موصول ہوئیں

  

لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ون فائیو کالز کے اعداد و شمار کے مطابق جون میں 15یمرجنسی ہیلپ لائن پر3لاکھ 42ہزار 733کالز موصول ہوئیں۔ٹوٹل موصول شدہ کالز میں سے2لاکھ 52ہزار 219 جعلی کالز کی گئیں۔جن میں مختلف معلومات کے حصول کیلئے24ہزار 853کالزموصول کیں گئیں۔قوانین کی خلاف ورزی پر44ہزار 662پرکیسزبنائے گئے۔جون کے دوران ٹریفک سے متعلقہ 2841کالز پر مدد فراہم کی گئی۔پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹر کی مدد سے04 گمشدہ افراد کو اپنوں سے ملوایاگیا۔ ایک ماہ میں 141موٹر سائیکلز،02گاڑی اور05آٹو رکشہ برآمد کرکے مالکان کے حوالے کیے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہری 15ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز کرنے سے اجتناب کریں۔

  

مزید :

علاقائی -