ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے وفد کی ملاقات

ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے وفد کی ملاقات

  

لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کے وفد نے ملاقات کی. جماعت اسلامی یوتھ ونگ نے کورونا وائرس کے ساتھ فرنٹ لائن پر فرائض سر انجام دینے والے پولیس کے افسران و اہلکاران کو سلام پیش کیا۔وفد کی قیادت صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ شعیب شریف, نائب صدر عبدالرحمان, حافظ بلال سیکٹری شاہدرہ یوتھ ونگ جماعت اسلامی سمیت دیگر عہدیدارن نے کی..پولیس کے مطابق یوتھ ونگ جماعت اسلامی کی طرف سے کورونا وائرس کے ساتھ فرنٹ لائن پر لڑنے والے اہلکاران و افسران کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گلدستے اور تحائف پیش کیے۔

.. اس موقع پر ایس پی سٹی رضا صفدر کاظمی نے تمام طلباء یوتھ ونگ جماعت اسلامی کو نظم و ضبط اور محنت لگن سے تعلیم حاصل کرنے کا میسج دیا اور کہا کہ پاکستان کی بقا و سلامتی کے لیے یوتھ ونگ کی کاوشوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا.. نوجوان نسل اپنے مستقبل محفوظ کریں اور دل جمی سے اپنی تعلیم حاصل کریں.نوحوان نسل ہمارا مستقبل ہیں,غیر قانونی حرکات سے خود کو محفوظ رکھیں.لاہور پولیس کی جانب سے جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ ادا کرتے ہیں.وبائی صورتحال میں عوام الناس کو محفوظ رکھنا اور جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے..

مزید :

علاقائی -