جائیداد کے تنازع پر کانسٹیبل اور دوست کے قتل کا مقدمہ درج

  جائیداد کے تنازع پر کانسٹیبل اور دوست کے قتل کا مقدمہ درج

  

لاہور(کرائم رپورٹر) ہربنس پورہ کے علاقے جائیداد کے تنازع پر کانسٹیبل اور اس کے دوست کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل جائیداد کے تنازع پرگھاٹ لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے کانسٹیبل کاشف اور اس کے ہم نام دوست کاشف کو قتل جبکہ ذوہیب کو زخمی کر دیا تھاگزشتہ روز ہربنس پورہ پولیس نے کاشف کے بھائی محمد ارشد کی مدعیت میں پانچ نامزد ملزمان سمیت نو ملزمان کے خلاف قتل،اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے مقتولین کی لاشیں پورسٹمارٹم کا عمل مکمل ہونے کے بعد تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیں ۔پولیس کے مطابق مقتول سابقہ حوالدار کاشف کا اپنے ماموں زاد کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ابتدائی طور پر دونوں قتل دیرینہ دشمنی ہی وجہ سے کیے گئے ہیں قاتلوں نے واردات کے لیے ایس ایم جی رائفل کا استعمال کیا گیا ہے مقتول کے الخانہ کا کہنا ہے کہ کاشف کو پہلے بھی قتل کرنے کی کوشش کی اوروقوعہ کی رات بھی گھر پر آکر شدید فائرنگ کی گئی مگر وہ محفوظ رہا تھا ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -