خراب ریفریجریٹر دینے پر5لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ

خراب ریفریجریٹر دینے پر5لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ

  

لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت میں شہری نے ریفریجریٹرخراب دینے پر5لاکھ روپے ہرجانہ کا دعویٰ دائر کردیا، عدالت نے پاک الیکٹرانکس فیروزپوروڈ کے جنرل منیجرسے 20جولائی کوجواب طلب کرلیاہے۔عدالت میں درخواست گزار میاں محمد اشرف نے موقف اختیار کیاہے کہ اس نے پاک الیکٹرانکس سے ریفریجریٹرخریدا جس کی وارنٹی بھی دی گئی،جو بعدازاں خراب نکلا جس پر اس نے مذکورہ دکاندار کو شکایت اور اسے تبدیل کرنے کوکہا لیکن اس کی بات نہیں سنی گئی جس سے اسے ذہنی کوفت کا سامناکرنا پڑاہے،عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالاہرجانہ کی رقم دلوائی جائے،عدالت نے نوٹس جاری تے ہوئے آئندہ سماعت پر مذکورہ دکان کے جنرل منیجرسے جواب طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -