شیخوپورہ، فائرنگ کے تین مختلف واقعات، ٹیکسی ڈرائیور سمیت 3افراد قتل
شیخوپورہ(بیورورپورٹ) تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ ٹھٹھہ قادر شاہ میں راستہ سے گزرنے کی بناء پر مخالفین ملزمان،بشیر،منظور،اللہ دتہ،غلام علی وغیرہ نے اندھا دھند فائرنگ ذوالفقار نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔موقع پر جاں بحق پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے، 4نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)فیصل آباد روڈ کی آبادی جیون پورہ کلاں میں آدھی رات کو ایک نامعلوم مسلح شخص نے محنت کش بشر عرف ہیرا کو گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا،بھکھی پولیس نے مقتول کے بھائی علی حسن کی تحریری دراخواست پر مقدمہ درج کر کے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے قتل دوران ڈکیتی مزاحمت پر کیا گیا ہے یا کسی دشمنی کاشاخسانہ ہے تفتیش کے بعد ہی میڈیا کو بتایا جائے گا۔
شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ گاؤں رضوان کے قریب مسلح مسافروں نے ٹیکسی ڈرائیور ثاقب کو گولیاں مار کر قتل کر دیا اور موبائل،نقدی اورکار چھین کرفرا ر ہوگئے۔ صدر فاروق آباد پولیس نے مقتول کے بھائی صابر علی کی تحریری درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ؎