مانگا منڈی، ٹریفک حادثے میں 2افراد جاں بحق، 2زخمی
مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی،نامہ نگار)ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ 2شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق محمد اشرف اور ہدایت مسیح رائے ونڈ روڈ پر ڈائمنڈفیکٹری میں کام کر کے موٹر سائیکل پر مانگا منڈی آرہے تھے کہ ابو بکر فلور ملز کے قریب مزدا ٹرک کے سا تھ ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل چلا نے والا35 سالہ نوجوان محمد اشرف قلعہ کسوکا کا رہا ئشی موقع پر جاں بحق اور ساتھی 65 سالہ ہدایت مسیح بستی احمدآباد کا رہائشی شدید زخمی ہو گیا۔ریسکیو 1122 اور ڈولفن فورس نے زخمی ہدایت مسیح کو جنا ح ہسپتال منتقل کر دیا۔ علاوہ ازیں مانگا منڈی بائی پاس کلمہ چوک میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کچل دیا جس کے نتیجہ میں ایک افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تھانہ مانگا منڈی پولیس نے ٹرک کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی،جاں بحق اور زخمی کی شناخت نہ ہو سکی۔