ڈی آئی جی ملک مبشر احمدکا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ

ڈی آئی جی ملک مبشر احمدکا سنٹرل جیل کوٹ لکھپت کا دورہ

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور ملک مبشر احمد خان نے سنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور کا اچانک دورہ کیا۔انھوں نے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیااورتمام شعبوں میں گڈ گورننس پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ظہیر احمد ورک سمیت دیگر جیل عملہ بھی موجود تھا،ڈی آئی جی پرزنز لاہور ریجن ملک مبشر احمد خان نیجیل میں نظم و ضبط قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیااورانتظامیہ کی جانب سے اسیران کی فلاح و بہبود کے لیے کئے گئے اقدامات کو چیک کیا۔ملک مبشر احمد خان نے قرنطینہ سنٹر کا وزٹ کیا،مقید اسیران کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔

انھوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔ اسیران سے زیادتی و اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔قصور وار سے کوئی رعایت نہ برتی جائے گی۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملک مبشر احمد خان نے کوٹ لکھپت جیل میں بہترین انتظامات پر سپرٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل چوہدری اعجاز اصغر کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -