ایلیٹ فورس ٹیموں کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس

ایلیٹ فورس ٹیموں کی پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں فائر پریکٹس

  

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اورجوانوں کوہمہ وقت الرٹ رکھنے کیلئے عملی مشقوں جیسے اہم اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ایلیٹ فورس کی ''کیو آر ٹی ٹیموں کیلئے فائرپریکٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیرنگرانی سینئر پولیس افسران کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فائرپریکٹس میں حصہ لیا۔جوانوں کوٹارگٹ پر گرفت مضبوط رکھنے کیلئے بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10، 10 راؤنڈ فائر کروائے گئے۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کااس موقع پر کہنا تھا کہ فائر پریکٹس مرحلہ وار لاہور پولیس میں تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو کروائی جائے گی۔ پولیس لائنز میں ایلیٹ فورس کی موک ایکسرسائز بھی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائر پریکٹس کا مقصد جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔

مزید :

علاقائی -