شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

  شہباز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کیلئے ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)قومی اسمبلی میں قائد حزاب اختلاف میاں شہبازشریف نے منی لانڈرنگ ضمانت کیس میں حاضری سے استثنیٰ کے لئے لاہورہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی،لاہورہائی کورٹ کے ڈویژن بنچ نے میاں شہباز شریف کی عبوری ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کررکھی ہے،اس کیس کی مزید سماعت آج 7جولائی کومسٹرجسٹس سردار احمد نعیم اور مسٹر جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ڈویژن بنچ کرے گا،میاں شہباز شریف نے متفرق درخواست میں موقف اختیار ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز کے سربراہ کو شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا حکم دیا تھا، بد قسمتی سے انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ سائنسز کے کسی فرد نے میاں شہباز شریف سے رابطہ نہیں کیا۔ بزرگی کے باعث شہباز شریف کورونا حملے کی وجہ سے تھکاوٹ اورکمزوری محسوس کر رہے ہیں۔عبوری ضمانت میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کی جائے۔

استثنیٰ درخواست

مزید :

صفحہ آخر -