مندر کی تعمیر رکوانے کیلئے دائر درخواست قابل سماعت ہونے کیلئے دلائل طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس عابد عزیزشیخ نے اسلام آباد میں ہندؤں کے لئے مندر کی تعمیر رکوانے کے لئے دائر درخواست پردرخواست گزارکے وکیل سے درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل طلب کرلئے ہیں،درخواست میں وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری، سی ڈی اے، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزارکا موقف ہے کہ اگر مندر کی تعمیر کیلئے 100 ملین روپے کی لاگت سے زمین فراہم کر دی گئی تو یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہو گی۔کیس کی مزید سماعت 8 جولائی کو ہوگی۔
دلائل طلب