غیر قانونی تقرری پرمحکمہ اوقاف کے اے ایس او زاہد امجد کی ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن کو درخواست
لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسرملک زاہد امجد کی محکمانہ کارروائی غیر قانونی طور پر تقرر کئے جانے والے آفیسر عمران عارف کے سپرد کئے جانے پر اے ایس او ملک زاہد امجد نے ڈپٹی سیکریٹری ایڈمن کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیارکیا ہے کہ میرے خلاف ہونے والی محکمانہ انکوائری کی شنوائی صرف اور صرف مجاز آفیسر ہی کرسکتاہے۔محکمانہ کارروائی کے بارے میں ہائی کورٹ نے بھی حکم دیا تھا کہ ملک زاہد امجد کی انکوائری مجاز آفیسر ہی کرے میری بات کی تصدیق ڈی پی فائل منگوا کرکی جاسکتی ہے۔درخواست گذارملک زاہد امجد کا یہ بھی کہنا ہے کہ جب ایک بار میری انکوائری مکمل ہوچکی ہے جس کا بھی ریکارڈ میری ڈی پی فائل میں موجود ہے۔ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مجھے میری ڈی پی فائل تک رسائی دی جائے تاکہ میں اس کو چیک کرسکوں۔درخواست گزار ملک زاہد امجدکا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کی دوسری بار انکوائری کوئی ایسا شخص کیسے کرسکتا ہے جس کی تقرری خود غیر قانونی ہے۔لہذا مجھے عمران عارف کے غیر جانبدار ہونے پر شک ہے۔اس بارے میں محکمہ کو مراسلہ نمبر p.l 2019 (3)1جاری ہوچکا ہے جو کہ درخواست کے ساتھ لف ہے۔
غیر قانونی تقرری