شفاف الیکشن ہوں تو ن لیگ آج بھی اکثریت سے جیتے گی،مشاہد اللہ

شفاف الیکشن ہوں تو ن لیگ آج بھی اکثریت سے جیتے گی،مشاہد اللہ

  

ایتھنز (آئی این پی)) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس چیئرمین حافظ عبد الرحیم کی رہائش گاہ دیلس میں منعقد ہوا جس سے سینٹر مشاہد اللہ خان اور جنرل سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز چوہدری نور الحسن تنویر نے ٹیلیفونک خطاب کرتے پاکستان مسلم لیگ ن یونان کی قیادت کو پارٹی اور قیادت کے ساتھ والہانہ محبت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن پاکستان اس وقت مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے۔ معاشی بحران موجودہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہم آج بھی کہتے ہیں شفاف انتخابات ہوں تو پاکستان مسلم ن واحد جماعت ہے جو اکثریت سے جیتے گی۔جنرل سیکرٹری اوورسیز پاکستانی چوہدری نور الحسن تنویر نے کہا موجودہ حکومت نے کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں پھنسے اوورسیز پاکستانیوں کے ساتھ جو سلوک کیا ہے وہ آپ سب جانتے ہیں لیکن وقت دور نہیں یہ لوگ بھاگتے نظر آئیں گے جس دیدہ دلیری سے ان لوگوں نے جھوٹ بولا ہے کوئی ایک منصوبہ جو مکمل کیا ہو الٹا ملک کو مقروض کر کے رکھ دیا گیا اس موقع پر مرکزی قیادت کی باہمی مشاورت سے چوہدری نذیر گجر کو سینئر نائب صدر اور ملک سر فراز کو نائب صدر راجہ زبیر جرال کو میڈیا ایڈوائزر چوہدری موسیٰ خاں کو چیف آرگنائزر نامزد کیا گیا اجلاس میں پاکستانی برادری کی سماجی شخصیت چوہدری مہدی خاں باسریاں نے خصوصی شرکت کی، سرپرست اعلیٰ ارشاد احمد بٹ کے بھائی مرحوم مسلم لیگ ن کے کارکن شباب نظر کی والدہ مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی۔

مشاہد اللہ خان

مزید :

صفحہ آخر -