جسٹس یحیٰی آفریدی کی گلوکارہ میشا شفیع کے کیس کی سماعت کا حصہ بننے سے معذرت

جسٹس یحیٰی آفریدی کی گلوکارہ میشا شفیع کے کیس کی سماعت کا حصہ بننے سے معذرت

  

اسلام ا ٓ باد (آئی این پی) سپریم کورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کا حصہ بننے سے معذرت کر لی ہے۔ جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نیسماعت کا آغاز کیا تو ان کے ساتھی جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے معذرت کرلی۔ سپریم کورٹ میں گلوکارہ میشا شفیع سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔ میشا شفیع نے لاہور ہائی کورٹ کے 11اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔ دوہزار اٹھارہ میں گلوکارہ میشا شفیع نے اداکاروگلوکار علی ظفر کے خلاف جنسی طور پر ہراساں کرنے کی درخواست جمع کروائی تھی جسے صوبائی محتسب اور بعد ازاں گورنر پنجاب نے‘تیکنیکی بنیادوں ’پر مسترد کردیا تھا۔

معذرت

مزید :

صفحہ آخر -