ٹائیگرفورس نے نوجوان نسل کو جینے کا طریقہ بتایا: شہر یار آفریدی

ٹائیگرفورس نے نوجوان نسل کو جینے کا طریقہ بتایا: شہر یار آفریدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی(آن لائن)وزیر مملکت شہر یار آفریدی نے کہا ہے کہ ٹائیگر فورس ایک ایسا اقدام ہے جس نے نوجوان نسل کو جینے کا طریقہ بتایا ہے جس کی بدولت کورونا کی وبا کے دوران عوامی خدمت اور فلاح کی مثال قائم کی گئی ہے، کورونا نے ترقی یافتہ ممالک کے ہیلتھ سسٹم کو بھی ناکام کر دیا ہے اور امیر ممالک بھی معاشی بدحالی کا شکار ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے تمام مسائل کے باوجود کورونا وبا کا بہادری مقابلہ کیا ہے، ہیلتھ نظام پہلے کی نسبت زیادہ مستحکم ہوا ہے اور معاشی مسائل کے شکار پاکستانیوں کے لئے 150ارب روپے کا معاشی تعاون کا پروگرام شروع کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں وزیراعظم ٹائیگر فورس راولپنڈی کینٹ سرکل کے اراکین کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اراکین صوبائی اسمبلی سیمابیہ طاہر، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ رمشہ جاوید، اور رہنما تحریک انصاف راجہ ناصر بھی اس موقع پر موجود تھے شہر یار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اقتدار اور طاقت سے منہ پھیرنے والا اورمحروم طبقات کی آواز بلند کرنے والا لیڈرہے جو ہر صورت میں حق کی بات کرتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیا کو بتایا کہ ایران کی اس وبا کے دوران مدد کی جائے اور پابندیاں اٹھائیں جائیں کشمیر کی عوام کے حق میں آواز اٹھائی، انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس نے دنیا کو بتایا ہے کہ انسانیت کیا ہے اور اس فورس کے اراکین آزمائش کی گھڑی میں اپنے گھروں کو چھوڑ کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس پوری دنیا کے لئے مثال بن چکی ہیں اور یہ عوامی خدمت کا مثالی نیٹ ورک ہے۔
شہریارآفریدی

مزید :

صفحہ آخر -