عظمیٰ کاردار کا پارٹی رکنیت ختم کیے جانے کیخلاف اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

عظمیٰ کاردار کا پارٹی رکنیت ختم کیے جانے کیخلاف اپیل دائر کرنیکا فیصلہ

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ کاردار نے پارٹی رکنیت ختم کرنیکے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر اپنی رکن عظمیٰ کاردار کی بنیادی رکنیت ختم کردی تھی۔پارٹی کے اس فیصلے کے خلاف عظمی کاردار نے آج درخواست دائر کردی جس میں انہوں نے مؤقف اپنایا کہ کسی پبلک پلیٹ فارم پر پارٹی کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ میں اب بھی میں اپنے قائد عمران خان اورپارٹی کے ساتھ کھڑی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لیے خون پسینہ دیا ہے اور پارٹی کے ساتھ ہوں، آڈیولیک کی سازش میرے خلاف ہوئی ہے، وکلا کی مشاورت سے اقدام کروں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار کی خاتون اول کے حوالے سے گفتگو پر مبنی ٹیلی فونک کال لیک ہوئی تھی جس کے بعد انہیں حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

عظمیٰ کاردار

مزید :

صفحہ آخر -