حکومت کورونا سے ہونیوالی اموات کو چھپارہی ہے،مریم اورنگزیب

  حکومت کورونا سے ہونیوالی اموات کو چھپارہی ہے،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ڈیٹا سے ثابت ہورہا ہے کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی حقیقی تعداد کہیں زیادہ ہے اور حکومت اس وباء سے ہونیوالی اموات کو چھپا رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات کا حقیقی تجزیہ اور تخمینے لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری اعدادوشمار سے ظاہرہورہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں اموات میں اضافہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے،یہ اطلاعات خوفناک ہیں کہ اموات کورونا سے ہوئیں لیکن ان کو ٹیسٹ کیاگیا اور نہ ہی علاج کیاگیا۔ انہوں نے کہا ڈیٹا سے ظاہرہورہا ہے کہ حکومت کورونا سے ہونے والی اموات کو چھپارہی ہے،اموات کی حقیقی وجوہات سامنے آنے پر ہی کورونا کے پھیلاو کی حقیقی تصویر سامنے آئے گی،کورونا وبا سے نجات کے لئے اس کے حقیقی پھیلاو کا جائزہ لیاجانا لازمی ہے،کورونا کے پھیلاؤ کی حقیقی صورتحال جانے بغیر اس وبا کا تدارک ممکن نہیں۔
کورونا اموات

مزید :

صفحہ آخر -