ڈائریکٹر میڈیاوزارت مذہبی امور عمران صدیقی کی 19ویں گریڈ میں ترقی

  ڈائریکٹر میڈیاوزارت مذہبی امور عمران صدیقی کی 19ویں گریڈ میں ترقی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور میں شاندار کارکردگی پر ڈائریکٹر میڈیا عمران صدیقی کی 19 ویں گریڈ میں ترقی۔پی ٹی وی میں ایک دفعہ رپورٹ کر نے کے بعد واپس وزارت مذہبی امور میں ذمہ داری جاری رکھیں گے۔وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری عمران صدیقی سے خوش،سوشل میڈیا کو آرگنائزر کرنے کی بھی ذمہ داری دے دی۔وزارت مذہبی امور میں میڈیا ڈائریکٹر کے ساتھ ترجمان وزارت مذہبی امور کی ذمہ داری بھی ادا کریں گے۔یاد رہے عمران صدیقی پی ٹی وی کے مستقل ملازم ہیں۔میڈیا میں تجربہ کی وجہ سے انہیں وزارت مذہبی امور میں ذمہ داری دی گئی تھی۔گزشتہ 5سال سے وزارت مذہبی امور میں کامیاب حج آپریشن کروانے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔

عمران صدیقی

مزید :

صفحہ آخر -