آیت اللہ درانی آبائی علاقے پڑنگ آباد مستونگ میں سپردخاک

آیت اللہ درانی آبائی علاقے پڑنگ آباد مستونگ میں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کو ئٹہ(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر آیت اللہ درانی کو اپنے آبائی علاقے پڑنگ آباد مستونگ میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر علی مدد جتک، پی پی قلات ڈویژن کے عہدیداروں، کارکنوں، قبائلی عمائدین، معتبرین، سیاسی و سماجی رہنماؤں اور عوام کی بڑی تعداد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ واضح رہے مرحوم آیت اللہ درانی کوئٹہ کے فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال میں چند دنوں سے زیر علاج تھے اور گزشتہ روز خالق حقیقی سے جاملے۔ آیت اللہ درانی 2008کے عام انتخابات میں مستونگ قلات کی نشست سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد وفاقی کابینہ کا حصہ رہے۔ مرحوم نے فزکس کے شعبے میں پی ایچ ڈی کر رکھی تھی اور بلوچستان یونیورسٹی میں بطور استاد بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -