کووڈ 19 سیوریج اور فضلے میں پایا گیا، ویٹرنری سائنس یونیورسٹی کی تحقیق

کووڈ 19 سیوریج اور فضلے میں پایا گیا، ویٹرنری سائنس یونیورسٹی کی تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ)صوبائی دارا لحکومت میں کورونا کے مریضوں کے پیشاب اور فضلے میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف ویٹرنری سائنس یونیورسٹی لاہور میں کورونا کے مرض پر تحقیق کے دوران ہوا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر مائیکرو بائیولوجی ڈاکٹر طاہریعقوب کے مطابق تحقیق کے دوران 40 مریضوں کے پیشاب اور فضلے میں کورونا وائرس پایا گیا جب کہ مریضوں کے علاقے میں سیوریج کے بھی ٹیسٹ لئے گئے تھے اور ان نمونوں میں بھی وائرس موجود تھا۔ڈاکٹر طاہریعقوب کا کہنا ہے کہ انہوں نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے اسمارٹ سرویلنس کیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے ٹیسٹوں کے دوران لوگوں نے اپنے پتے غلط بھی لکھوائے تھے، سیوریج سے ٹیسٹ کرنے سے پتہ چل جائے گا کہ علاقے میں کورونا وائرس ہے یا نہیں۔
کورونا،سیوریج

مزید :

صفحہ آخر -