قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آج طلب

قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آج طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی میں پارلیمانی رہنماؤں کااجلاس آج(منگل کو) طلب کرلیا گیا ہے۔اجلاس میں رواں ہفتے شروع ہونیوالے قومی اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔اجلاس کی صدارت اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکریں گے۔ جس میں حکومتی جماعت کے چیف وہپ و وفاقی وزراء شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ن لیگ،پیپلزپارٹی اورجے یوآئی(ف) کے پارلیمانی رہنماؤں کودعوت دیدی گئی ہے۔ ایم کیوایم اورجی ڈی اے کے پارلیمانی رہنماؤں کوبھی آگاہ کردیاگیا ہے
قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ آخر -