اہلیان بڈھنی پی کے 69 کا ناروالوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  اہلیان بڈھنی پی کے 69 کا ناروالوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاورکے مضافاتی علاقے بڈھنی پی کے 69 کے عوام نے ناروالوڈشیڈنگ اور ٹرپنگ کیخلاف احتجاج کی دھمکی دی ہے‘ اہلیان علاقہ نے مشترکہ بیان میں افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ روزانہ کی بنیاد پر18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے جبکہ بار بار ٹرپنگ کے باعث قیمتی اشیاء ناکارہ ہو جاتی ہیں‘ انہوں نے کہا کہ بجلی کی سپلائی گھنٹوں بند رہتی ہے جس کے باعث علاقے کے عوام کوشدید مشکلات کا سامنا ہے‘ پورے علاقے میں بجلی کیبل اور ڈیجیٹل میٹر نصب ہوگئے جس کے باوجود بھی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہاہے‘ عمائدین علاقہ نے کہا کہ اس سلسلے میں احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے تاہم تاحال علاقے میں لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا سلسلہ جاری ہے‘ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں ایم این اے اور ایم پی اے کو بھی باربار شکایات کیں مگرکوئی شنوائی نہیں ہوئی لہٰذا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور واپڈا چیف سے مطالبہ ہے کہ اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -