مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر کار اور سپئر پارٹس برآمد

مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ موٹر کار اور سپئر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق امید آباد پشاور سے ہے جو مسروقہ گاڑیوں کے جعلی کاغذات بنوانے اور اپنے ورکشاپ میں سپیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرتا تھا، گرفتار ملزم نسیم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ورکشاپ میں مسروقہ گاڑیاں اونے پونے داموں خرید کر سپیر پارٹس کی شکل فروخت کرنے کا انکشاف کیا ہے جس کے قبضہ سے دو عدد مسروقہ موٹر کار اور دو عدد گاڑیاں پارٹس کی شکل میں برآمد کر لی گئیں ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کوخفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ مسروقہ گاڑیوں کا لین دین کرنے والا اور مسروقہ گاڑیاں اونے پونے داموں خرید کر کے انجن چیسسز نمبرات تبدیل کرنے اور سپیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے والا ملزم نسیم تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں سرگرم ہے جس پر ڈی ایس پی سبرب اختراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم نسیم ولد شہزادہ سکنہ امیدآباد کو گرفتار کر لیا، جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران مسروقہ گاڑیاں اونے پونے داموں خرید کر سپیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے دو عدد مسروقہ موٹر کار اور دو عدد گاڑیاں پارٹس کی شکل میں برآمد کر لئے ہیں، ملزم جعلی کاغذات بنوانے اور انجن چیسز نمبرات تبدیل کرنے کا بھی ماہر ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے