ندیم جوزف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے،سرفراز پیٹر
پشاور (سٹی رپورٹر)مسیحی برادری نے وزیراعظم عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان اور آئی جی خیبر پختونخوا سے مطالبہ کیا ہے کہ ندیم جوزف کے قاتلوں کو جلد از جلد سزا دیکر مرحوم کے خاندان کو انصاف دیا جائے یہ مطالبہ سربراہ چرچ آف پاکستان بشپ ہمفری سرفراز پیٹر کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں ندیم جوزف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا شرکاء کا کہنا تھا کہ ان نے کہا کہ پشاور، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والا ندیم جوزف جو کہ سواتی پھٹک کا رہائشی تھا کو سلمان خان نے گھر خالی کرنے کی دھمکیاں دی تھی اور گھر خالی نہ کرنے پر اسکو فائرنگ کر کے زخمی کیا تاہم بعد میں ندیم جوزف زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا جبکہ ندیم جوزف کی والدہ کو بھی گولیاں لگی تھی شرکاء کا کہنا تھا کہ ندیم کا قصور یہ تھا کہ وہ کرسچن تھا انہوں نے مزید کہا کہ دین اسلام ہمیں امن کا درس دیتا ہے جبکہ سیکھ ہندو عیسی سب پاکستانی ہیں اجلاس میں وزیراعظم عمران خان چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعلیٰ اور آئی جی پولیس سے اپیل کی کہ ندیم جوزف کے قاتلوں کو سزا دی جائے جبکہ ندیم جوزف کے خاندان کو مکمل انصاف دلایا جائے۔