عمائدین کی کاؤشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  عمائدین کی کاؤشوں سے دیرینہ دشمنی کا خاتمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شبقدر (تحصیل رپورٹر) شبقدر میں دشمنی دوستی میں تبدیل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر کے دو فریقین حاجی داؤد جان اور حاجی سردار خان کے درمیان دوکان پر تنازعہ پیدا ہوا تھا جس نے سنگین صورت اختیار کرلی تھی۔ انجمن دوکانداران رجسٹرڈ شبقدر کے عہدیداران سید شبیر احمد، سید گوہر علی شاہ، اکبر حسین فقیر، وزیر ماما، تحسین اللہ کی کوششوں سے دونوں فریقین کے درمیان مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہوا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب شاہ ہاؤس میں منعقد ہوا۔جسمیں معززین علاقہ، علماء کرام اور صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے ممتاز عالم دین مولانا نورالہی جان، مکمل شاہ، نوراحمد مہمند،حاجی حسین، سید حیدر علی شاہ، ملک محمد ارشاد، مولانا ظہیر اللہ نے تقاریر کی۔ مقررین نے کہا کہ اسلام ہمیں امن وبھائی چارے کادرس دیتا ہے آپس کی دشمنیاں خاندانوں کو تباہ کردیتی ہے۔ اپنے بچوں کی مستقبل کے خاطر آپس کی دشمنیاں ختم کرکے بھائی چارے کی زندگی بسر کریں۔ بعد میں فریقین نے قرآن پاک پر حلف اٹھاکر بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا۔