چارسدہ، ٹمبر مافیا سرگرم، تاریخی قبرستان سے قیمتی درخت کاٹ لئے گئے

چارسدہ، ٹمبر مافیا سرگرم، تاریخی قبرستان سے قیمتی درخت کاٹ لئے گئے

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) چارسدہ میں ٹمبر مافیاں سرگرم۔ چارسدہ کے تاریخی قبرستان میں موجود شیشم کے آٹھ درخت کاٹ کر فروخت کر لی گئی۔ محکمہ اقاوف کی جانب سے پولیس کو آگاہ کرنے کے باوجود تاحال کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔سٹی پولیس کے مطابق محکمہ اوقاف کی جانب سے کوئی تحریری شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں ٹمبر مافیاں سرگرم ہو چکا ہے،ٹمبر مافیاں نے چارسدہ کے تاریخی قبرستان سے شیشم کے اٹھ درخت کاٹ کر فروخت کر لی ہے جن کے خلاف ڈیڑھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی کسی قسم کی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ محکمہ اوقاف کے منیجر اسد اللہ کے مطابق ڈیڑ ھ ماہ قبل انہیں خبر ملی کہ چارسدہ کے تاریخی قبرستان میں کئی دہائیو ں سے موجود شیشم کے آٹھ درختوں کو کاٹ دیا گیا ہے،واقعہ کے انکوائری کرنے کے بعد درخت کاٹنے کے جرم میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے سٹی پولیس کو آگاہ کیا ہے لیکن تاحال اس پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ دوسری جانب چارسدہ پولیس کے مطابق انہیں درخت کاٹنے کے حوالے سے محکمہ اوقات نے تاحال آگاہ نہیں کیا ہے اور اگر انہیں ایسی کوئی بھی شکایت موصول ہوتی ہے تو فوراً ان اس پر عمل درآمد کرکے جرم میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -