چلتی گاڑی سے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

چلتی گاڑی سے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ خزانہ میں عوامی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان چلتی گاڑی سے اندھا دھند فائرنگ کر رہے تھے جس پر پولیس نے ان کا تعاقب شروع کرتے ہوئے خراسان کیمپ کے نزدیک قابو کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لیا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی رورل ریاض خلیل کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ ہریانہ روڈ پر کچھ افراد ایک مشکوک گاڑی نمبر LZC-542 میں موجود ہیں اور چلتی گاڑی سے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز خان نے گاڑی کا تعاقب شروع کرتے ہوئے خراساں کیمپ کے نزدیک قابو کر کے دوملزمان محمد ایاز ولد اسلام الدین اور صالح محمد ولد خان محمد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -