اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی کارروائی،2 دکانات سیل

اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ کی کارروائی،2 دکانات سیل

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ ڈاکٹر سمن عباس کی صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں مختلف ماسک پہنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے کاروائیاں قصائی/چکن شاپس میں نرخ نامہ کی موجودگی اور صفائی کے حوالے سے معائنہ گرافروشی کے خلاف کاروائی 05 دکانوں کو جرمانہ کیا اور 02 کو سیل کر دیا گیاصوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر نوشہرہ نور ولی خان کوزیرکی ہدایت اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ سمن عباس نے اکوڑہ خٹک بازار کا دورہ کیاجہاں صوبائی حکومت کی جانب سے جاری شدہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے اور ماسک نا پہننے والے بیشتر دوکانداروں کو گرفتار کر کے بھاری جرمانے کئے اور انکے دکان سیل کر دئیے گیں مزید اکوڑہ خٹک مین بازار اور انکے قریبی علاقہ جات میں قصائیوں, چکن سیلرز اور دیگر اشیاء خوردہ نوش کے دوکانوں کے خلاف کاروائی کے دوران صفائی ستھرائی، اشیاء کو جالی سے نہ ڈھکنے اور سرکاری نرخنامے سے تجاوز پر اور ذائدالمعیاد چیزیں فروخت اور سرکاری نرخ نامے کی غیر موجودگی پر کئی کو جرمانا کیا اور جیل بھیجامجموعی طور پر 05 دکانوں کو جرمانہ کیا اور 02 کو سیل کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -