محکمہ خوراک نوشہرہ کا مضر صحت گڑ کیخلاف بڑی کارروائی،ملزمان گرفتار
پبی (نما ئندہ پاکستان) محکمہ خوراک نوشہرہ کا مضر صحت گڑ کے خلاف بڑی کاروائی زنڈو بانڈہ خویشگی بالا میں مضرصحت گڑ بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ بڑی مقدار میں چینی، کلر، اور کیمیکلملزمان کو گرفتار کئے تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی‘ سیکرٹری محکمہ خوراک نثار احمد، ڈائریکٹر محکمہ خوراک محمد زبیر، ڈپٹی کمشنر نورولی خان اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیرفیاض خان کی ہدایات پر مضر صحت گڑ بنانے والے فیکٹری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فوڈ انسپکٹر وحیداللہ یاسین اورایس ایچ او نیک زمان، سب انسپکٹر عثمان غنی پولیس پارٹی کے ہمراہ زنڈو بانڈہ خویشگی بالا میں مضرصحت گڑ بنانے والے فیکٹری پر چھاپہ۔چھاپے کے دوران فیکٹری میں بڑی مقدار میں چینی، کلر، اور کیمیکل جس سے فیکٹری میں گڑ بنایا جاتا تھا قبضے میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شیر فیاض خان نے کہا کہ ملاوٹ اور غیر معیاری اشیاء خوردنوش کے خلاف کاروائی جاری رہیگی جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک نوشہرہ شہریوں کو معیاری اور سرکار کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کاتہیہ کر رکھا ہیے۔