پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

  پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(این این آئی) محکمہ داخلہ پنجاب نے مختلف کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ان تنظیموں کی فہرستیں روانہ کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کوئی بھی ان کالعدم تنظیموں کے عہدیداران یا ممبران قربانی کی کھالیں جمع کریں تو ان کیخلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت کاروائی کی جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں 45 کے لگ بھگ کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کررکھی ہے اور ان کی سرگرمیاں اس پابندی کے تحت ختم کی گئی ہیں اس کے باوجود اگر ان تنظیموں کے کارکن اور عہدیداران قربانی کی کھالیں اکٹھی کرتے ہیں تو ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
کھالیں پابندی

مزید :

صفحہ آخر -