بار انتخابات میں ملگری وکیلان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

بار انتخابات میں ملگری وکیلان نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورڈسٹرکٹ بارالیکشن میں کامیابی کے بعد ملگری وکیلان نے پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے خالدانورآفریدی ایڈووکیٹ432ووٹ لیکر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدراورعدنان خٹک ایڈووکیٹ687ووٹ لیکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔ہفتہ کے روزفضل خان الیکشن کمشنر کی زیرنگرانی پشاورہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21منعقد ہوئے جس کیلئے پشاورکے علاوہ صوبہ بھرکے 1200سے زائد وکلانے اپناحق رائے دہی کااستعمال کیا پشاورہائیکورٹ کے حاطہ میں قائم پولنگ بوتھ میں کوروناوائرس کے پیش نظر ایس اوپیزکے تحت انتخابات کاانعقاد کیاگیا جہاں امن وامان برقراررکھنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اردگردتعینات کی گئی تھی صدر،نائب صدر اورجنرل سیکرٹری کے عہدوں کیلئے ہونیوالے انتخابات میں ملگری وکیلان کے خالد انورآفریدی ایڈووکیٹ432ووٹ لیکر صدر کامیاب ہوگئے ہیں ان کے مدمقابل امیدوار وں ولی خان آفریدی نے 418 اوریوسف ریاض خلیل نے 347ووٹ حاصل کئے اسی طرح نائب صدارت کیلئے دوامیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا مخالف امیدوار جلال الدین کے359ووٹوں کے مقابلوں میں ملگری وکیلان کے محمدعادل نے 818ووٹ لیکر کامیابی سمیٹی جنرل سیکرٹری شپ کیلئے عدنان خٹک اورفضل شاہ محمد کے درمیان مقابلہ تھا نتائج کے مطابق عدنان خٹک نے687اورفضل شاہ نے 503ووٹ لئے یوں عدنان خٹک نے جنرل سیکرٹری کی نشست اپنے نام کی یاد رہے کہ ملک حسین لائبریری سیکرٹری،اخترالیاس پریس سیکرٹری،دادجان جائنٹ سیکرٹری،محسن کامران صدیقی فنانس سیکرٹری پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جب کہ روبینہ نازاورتوقیراحمدپشاورسے،سیداللہ خان چارسدہ سے،شہاب خان نوشہرہ سے،محمدارشادمردان سے،عاقل حسین صوابی سے،سیدگل حسین ہنگوسے بلامقابلہ ایگزیکٹیواراکین منتخب ہوئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -