واپڈا پیسکو لکی مروت کے ریٹائرڈ ملازمین کا تاجہ زئی میں احتجاجی مظاہرہ

  واپڈا پیسکو لکی مروت کے ریٹائرڈ ملازمین کا تاجہ زئی میں احتجاجی مظاہرہ

  

سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)واپڈا پیسکو لکی مروت کے ریٹائرڈ ملازمین نے اپنے کے حصولی کے لئے ٹاون کمپلیکس تاجہ زئی میں احتجاجی مظاہرہ کیاجس میں چیئرمین حاجی ایوب خان،جنرل سیکرٹری عصمت اللہ خان اورریٹائرڈملازمین لکی مروت کے چیئرمین صفت اللہ نے خطاب کیااس موقع پر بڑی تعداد میں ریٹائرڈ ملا،مین موجودتھے ریٹائرڈملازمین نے کاکہناتھاکہ بے تحاشہ مہنگائی نے ان کاجینامحال کردیااورریٹائرڈملازمین فاقہ کشی پرمجبورہیں انہوں نے حکومت سے سن کوٹہ،میرج گرانٹ اور گروپ انشورنس سمیت دیگرحقوق مانگنے کاپرزور مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے کہاکہ پنشن سے زیادہ کٹوتی نہ کیاجائے اورواپڈاکے ریٹائرڈ ملازمین کودرپیش مسائل فوری طور پر حل کیاجائے صرف یہی نہیں بلکہ ملازمین کے پنشن جاری کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -