پارا چنار کے عوام نے ملکی استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،اشفاق وحیدی

پارا چنار کے عوام نے ملکی استحکام کیلئے بے پناہ قربانیاں دیں،اشفاق وحیدی

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)ممتاز عالم دین اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی راہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ پاراچنار کے عوام نے ھمیشہ ملک پاکستان کی سلامتی اتحاد و وحدت کے لیے قربانیاں پیش کی ہے اور ملک دشمن قوتوں نے اس خطہ کا امن تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں میڈیا سے بات چیت کرے ہوئے ممتاز مذھبی و سیاسی اسکالر اور شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ ایک مدت سے کچھ عناصر علاقے میں افراتفری اور فرقہ واریت پھیلا رہے ھیں حکومت کی رسائی ان عناصر تک ممکن نہی ھے اس وقت عوام کی نظریں پاک آرمی کی طرف لگی ھوئی ھیں کیونکہ ریاستی ادارے اور پاک فوج کے ہی ذریعے ایسے عناصر کا خاتمہ ممکن ھے علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ پاراچنار میں حالیہ جھڑپوں کے بعد بہت سے بے گناہ لوگوں پر مقدمہ درج کیا گیا ھے جو کہ قابل مزمت ھے علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا تھا کہ حکومت محرم سے قبل بے بنیاد مقدمے خارج کرے تاکہ اس خطے کا امن بحال ھو سکے علاقائی تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے انہونے نے کہا کہ بار بار بد امنی کے واقعات سے بچنے کے لئے فوری طور مسائیل کے حل کے لئے اقدامات اٹھائیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -