ٹانک،ایف سی کے نوجوان رحیم اللہ محسود نے دھرتی ماں کی حفاظت پر جان قربان کردی

ٹانک،ایف سی کے نوجوان رحیم اللہ محسود نے دھرتی ماں کی حفاظت پر جان قربان کردی

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان گاوں ترے فریدائی سے تعلق رکھنے والا نوجوان رحیم اللہ محسود نے دھرتی ماں کی حفاظت پر جان قربان کردیا۔رحیم اللہ محسود باجوڑ ایف سی میں فرائض سر انجام دے رہا تھا جو گزشتہ دن دوران ڈیوٹی دہشت گردوں کی جانب سے لگائی گئی آئی ڈی کا شکار ہوا۔ رحیم اللہ محسود کا تعلق جنوبی وزیرستان کے پسماندہ علاقہ تحصیل سراروغہ کے گاوں ترے فریدائی سے ہے۔خاندانی زرائع کیمطابق حال ہی میں رحیم اللہ محسود کی شادی ہوئی تھی۔شہید رحیم اللہ کی میت رات گئے جنوبی وزیرستان پہنچا دی گئی، جس کا نماز جنازہ اپنے آبائی گاؤں ترے فریدائی میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فورسز حکام سمیت بڑی تعداد میں مقامی لوگوں نے شرکت کی بعد میں شہید کو اپنے آبائی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -