شہبا ز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہلخانہ سے رقوم تحفے میں لینے کا انکشاف

شہبا ز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں اہلخانہ سے رقوم تحفے میں لینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)صدر مسلم لیگ (ن) میاں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں بچوں اور بیوی سے رقوم تحفے میں لینے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیب کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے 4 کروڑ 27لاکھ 78 ہزار روپے اور اہلیہ بیگم نصرت شہباز سے73 لاکھ 51 ہزار روپے تحفے کی مد میں وصول کئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مسلم لیگ (ن) و سابق وز یر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کیخلاف منی لانڈرنگ کی انکوائری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نیب کے مطابق میاں شہباز شریف نے بیوی اور بچوں سے نقد رقم تحفے میں وصول کی۔ 10 سالوں میں 4 کروڑ 27 لاکھ 46 ہزار 678 روپے وصول کئے۔ نیب کا مزید بتانا ہے کہ کیش میں وصول ہونے والی رقم سے متعلق تفتیش درکار ہے۔
نیب انکشاف