ندیم بابر، شہر یار آفریدی کاسی ایس آر کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا

  ندیم بابر، شہر یار آفریدی کاسی ایس آر کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر اور وزیر مملکت برائے منشیات شہریار خان آفریدی نے کرک اور کوہاٹ میں آئل و گیس کمپنیوں کی کارپوریٹ ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں کرک کے ایم این اے شاہد خٹک نے بھی شرکت کی۔ وزیر مملکت شہریار آفریدی نے تیل اور گیس کمپنیوں کو آپریشنل علاقوں کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر زور دیا- معاون خصوصی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہاٹ اور کرک کے اضلاع میں اور اس کے متصلہ علاقوں میں کام کرنے والی کمپنیوں کو مقامی افراد کو روزگار فراہم کرنے، انکے لئے معاشرتی بہبود کی اسکیموں اور علاقوں میں ترقیاتی تعمیری سرگرمیوں کو یقینی بنایا جائے۔ معاون خصوصی نے متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت جاری کی کہ وہ ان اضلاع میں سی ایس آر کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل کو جلد از جلد یقینی بنائیں۔

سرگرمیوں کا جائزہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -