سول ایوی ایشن اہلکاروں نے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مثال قائم کردی

سول ایوی ایشن اہلکاروں نے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مثال قائم کردی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پرسول ایوایشن اتھارٹی اہلکاروں نے فرائض منصبی کی انجام دہی میں مثال قائم کردی،شارجہ سے پشاورآنے ولی پی آئی اے کی پروازPK-9284کا مسافر اپناقیمتی سامان ایئرپورٹ لاؤنچ میں بھول گیا، قیمتی سامان میں ایک عددسونے کی انگوٹھی،سونے کے ٹاپس اور ایک سونے کابھاری لاکٹ تھا۔ سول اویشن اتھارٹی کے سپروائزرحمیدراشد راؤنڈ پرتھا جنہیں کسٹم کاؤنٹرکے پاس مذکورہ قیمتی سامان کاتھیلاملاجوڈیوٹی پرموجودسول ایویشن اتھارٹی اہلکاروں کی موجودگی میں کھولاگیا،ڈیوٹی آفیسرنے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے مسافرکوڈھونڈاورمسافرسے رابطہ کرکے شناخت اورضروری کاروائی کے بعدزیورات مالک کے حوالے کردیا۔ شارجہ سے پشاورپہنچنے والے مسافر بن یامین نے قیمتی زیورات کی ملنے پر سول ایویشن اتھارٹی کے متعلقہ ڈیوٹی آفیسر اورسٹاف کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ہم ایئرپورٹ کے انتظامیہ کے بھی مشکورہیں جنہوں نے ایسے اہم مقامات پرایماندار اورذمہ داروں کوتعینات کیاہے۔ چیف آپرٹینگ آفیسرباچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورعبید الرحمان عباسی نے ڈیوٹی آفیسرکوتوصیفی سنددیتے ہوئے کہاکہ سول ایوایشن اتھارٹی کے سٹاف نے ادارے اورملک کانام روشن کردیاہے اور بلاشبہ اس ایمانداری کی بدولت ادارے اورپاکستان کی بیرون ملک نیک نامی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سول ایویشن اتھارٹی ایسے فرض شناس،ایمانداراورمحنتی افسروں سے اوربھری پڑی ہے،ملک اورادارے کی نیک نامی کیلئے انکی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں اورفرض شناسی اورایمانداری کی مثال قائم کرنے پران کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -