نوشہرہ،سگی ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

  نوشہرہ،سگی ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی۔ خدریزی میں اپنے سگی ماں کو قتل اور باپ کو زخمی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار۔مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق :۔03-06-2020 کو زرد علی ولد محمد علی نے زخمی حالت میں پبی پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر میں موجود تھے۔اُنکا بیٹا تیمور گھر آیا جو اکثر نشہ وغیرہ کرتا ہے۔اور ہمارے ساتھ تکرار شروع کی۔تکرار میں گرم ہوکر اپنے ماں پر چُھری سے گزارت کئے جس سے وہ موقع پر جانبحق ہوئی۔جبکہ مجھ پر بھی چُھری سے گزارات کئے جن سے میں زخمی ہوگیا۔اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(R) نجم الحسنین نےDSP پبی طیب جان کی سربرہی میں SHO پبی زرداد خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ہدف دیا۔تفتیشی ٹیم نے باریک بینی سے تمام شواہداکٹھے کرکے کیس کی تفتیش جاری رکھی۔جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی۔ ملزم تیمور خان ولد زرد علی ساکن خدریزی پبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرتے ہوئے سب کچھ اُگل دیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -