شبقدر،اڈے کی منتقلی کیخلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی

شبقدر،اڈے کی منتقلی کیخلاف تاجروں کی احتجاجی ریلی

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) شبقدر آڈے کی منتقلی کے خلاف تاجران کا احتجاجی ریلی۔ بازار کے تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں کی شرکت۔ آڈے کی منتقلی مسترد کردی۔ تفصیلات کے مطابق شبقدر بازار سے تمام آڈے بازارسے 4کلومیٹر دور پشاور روڈ پر منتقل کئے گئے جس کے خلاف گزشتہ دو ہفتوں سے ٹرانسپورٹرز اور سیاسی جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ اس سلسلے میں آج بازار کے تاجر تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے مشترکہ طور پر احتجاج کیا جس میں انجمن دوکانداران وتاجران کے سید شبیر احمد، نور احمد مہمند، جان زادہ، اسد خان، بختور شاہ، سید شاہ، جماعت اسلامی کے عظمت اکبر، تجلی نور، پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل شبقدر کے صدر رحمت علی مہمند، جے یوآئی ف کے مولانا رحمن اللہ حقانی،ملک حبیب اللہ، پاسبان کے حمیداللہ ہمدنی شامل تھے نے مشترکہ طورپر احتجاجی ریلی نکالی اور ختم نبوت چوک میں آڈے منتقلی کے خلاف نعرہ بازی کی احتجاج کے بعد چوک سے ٹی ایم اے آفس تک ریلی نکالی گئی بعد آزاں ٹرانسپورٹ یونین،بازار یونین، ڈی ایس پی شبقدر، ٹی ایم او اور اے سی شبقدر کا مشترکہ اجلاس ہوا جسمیں آمن وآمان اور آڈوں کی منتقلی کے بعد پیدا ہونے والے صورت حال پر غور ہوا۔ ٹرانسپورٹ یونین اور تاجربرادری نے عوام کی جان ومال اور آمن وآمان برقرار رکھنے کامکمل یقین دلایا۔ اس موقع پر انتظامی آفسران نے ٹرانسپورٹرز اور تاجر برادری کو مسائل حل کرنے کا یقین دلایا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -