پاراچنار میں طوری بنگش قبائیل کے عمائدین اور علماء کا مشترکہجرگہ

پاراچنار میں طوری بنگش قبائیل کے عمائدین اور علماء کا مشترکہجرگہ

  

پاراچنار (نمائندہ پاکستان)پاراچنار میں طوری بنگش قبائیل کے عمائدین اور علماء کا مشترکہ جرگہ منعقد ہوا جس جائیداد کے تنازعے کے علاقے کے غیر یقینی صورتحال اور قبائیلی عمائیدین کے خلاف درج ایف آئی آر ختم کرنے سمیت اہم مسائل پر بات چیت کی گئی پاراچنار کے مرکزی امام بارگاہ میں ہنگامی جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے خطیب جامع مسند پاراچنار علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، سیکرٹری انجمن حسینیہ حاجی سردار حسین، قومی مشران و جوانان، مختلف تنظیموں کے نمائندوں اور سیاسی راہنماوں نے کہا طوری قبائل محب وطن ہیں اور انہوں نے روز ازل سے ہی پاکستان کی دفاع اور استحکام کیلئے بیش بہا قربانیاں پیش کی ہیں فورسیز اور حکومت کا ساتھ دیا ہے لیکن اس کے باوجود طوری بنگش قبائیل کے نہ صرف مسائل حل نہیں کئے جارہے ہیں بلکہ ان کے لئے نت نئے مسائیل پیدا کئے جارہے ہیں راہنماوں نے گزشتہ دنوں بالش خیل کے شاملاتی اراضی دو قبائل کے مابین جھڑپوں کے بعد قبائیلی عمائیدین کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے اور ان کی گرفتاری کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور مقدمات فوری طور خارج کرنے کا مطالبہ کیا گیا راہنماوں نے کہا کہ چھاپے بند کرکے حالات کو کشیدہ ہونے سے بچائیں واضح رہے کہ بالش خیل میں دو قبائیل کے مابین جھڑپوں کے بعد پاراچنار کے پانچ اھم شخصیات پر پولیس کی جانب سے ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہے اور گزشتہ روز ان کی گرفتاری کیلئے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپے مارے جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور اس واقعے کے خلاف سخت رد عمل سامنے آیا عوام کا کہنا ہے کہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے یکطرفہ کاروائی کی ہے جو کہ ظلم اور ناانصافی ہے دوسری جانب مشران کا ایک نمائندہ وفدحکومتی اعلی عہدیداروں سے علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے حوالے سے گفت و شنید کی جائے گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -