منشیات سمگلنگ کیس میں گرفتار،ملزمان عدم ثبوت کی بناء پر بری
پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاورواجدعلی نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار2ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے فرحانہ مروت ایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ بڈھ بیرپولیس نے ملزمان امتیازساکن حیات آباد اورجمیل ساکن باڑہ کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے10کلوگرام چرس برآمد کی تھی جوملزموں نے گاڑی میں چھپارکھی تھی عدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزموں پر جرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے