لوئر دیر،دریائے پنچکوڑہ سے 12سالہ بچے کی لاش برآمد

لوئر دیر،دریائے پنچکوڑہ سے 12سالہ بچے کی لاش برآمد

  

لوئر دیر(نامہ نگار) دریائے پنچکوڑہ سے 12سالہ بچے کی لاش برامد کرلیا گیا،12سالہ بچہ تین دن قبل دریا ئے پنچکوڑہ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا،ریسکی1122کے ترجمان کے مطابق 12سالہ محمد کا تعلق لوئر دیر کے علاقے ملاکنڈ پائین سے ہے۔جو تین قبل دریائے پنچکوڑہ کے بے رحم موجوں کی نظر ہوچکا تھا ریسکیو1122نے دو دن اپریشن کے بعد بچے کی لاش برامد کرکے لواحقین کے حوالے کردیا دوسری جانب دریا ئے پنچکوڑہ کے تیز لہروں میں گزشتہ ایک مہینے کے دوران6افرادڈوب چکے ہیں جس میں 4افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے جبکہ 2 آبھی تک لاپتہ ہے،گرمی کی شدت اور لوڈشید نگ میں اضافے کیساتھ لوگوں نے دریائے پنچکوڑہ کی جانب رخ کرلیا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے دریا کے قریب جانے اور نہانے پر دفعہ144کا نفاذ بھی کیا ہے تاہم اس کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں دریا کے کنارے پہنچ جاتے ہیں۔اور انتظامیہ کی ناکامی کا قلعی کھول دیتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -