شیخوپورہ ٹرین حادثہ،متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ملک طارق اعوان
پشاور(سٹی رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر کونسل و صدارتی نیشنل امن ایوارڈیافتہ الحاج ملک طارق اعوان نے گردوارہ بھائی جوگا سنگھ، محلہ جوگن شاہ کو دورہ کیا جہاں پر انھوں نے ارباب ثمین جان علاقہ مشر،سائیں سنگھ،جتندر سنگھ، جرندیت سنگھ، ارباب راشد سابقہ ٹاؤن ممبر، نائب ناظم ڈبگری محمد ضیاء الرحمان اور دیگر سکھ برادری کے افراد کے ساتھ ملاقات کی اور سکھ یاتریوں کے لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جو جانی نقصان ہوا ہے اسکا ازالہ ممکن نہیں اور اس حادثے کے باعث پوری قوم صدمے میں ہے۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی کے متاثرین نے الحاج ملک طارق اعوان سے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاک آرمی،پشاور پولیس، ایم پی اے ثمر ہارون بلور کے بے حد مشکور ہیں جنھوں نے دکھ کی اس گھٹری میں ہماری بہت حوصلہ افزائی کی اور ہمارے ساتھ تعاون کیا مگرحکومتی نمائندوں نے اس بڑے حادثے کے موقع پرجاں بحق اور زخمی افراد کے لیے کسی بھی امدادی پیکچ کا اعلان نہیں کیااور نہ ہی ان کے علاج معالجے کے لیے کوئی رقم مختص کی گئی ہے جس پرہمیں بے حد افسوس ہے۔