19سالہ طالب علم شاہ فہد نے  سرپر گولی مارکر خودکشی کرلی 

  19سالہ طالب علم شاہ فہد نے  سرپر گولی مارکر خودکشی کرلی 

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر)  19سالہ طالب علم شاہ فہد نے سرپر گولی مارکر خودکشی کرلی۔ واقعات کے مطابق موضع اریٹ شبقدر کے ناصر خان کے 19سالہ بیٹے شاہ فہد نے نامعلوم وجوہات پرپستول سے اپنے آپ پر فائر کی۔ سرپر گولی لگنے سے موقع پر جان بحق ہوا۔ پولیس تھانہ شبقدر نے مقدمہ کرکے تفتیش شروع کی۔ نوجوان کے المناک موت پر علاقہ نہایت افسردہ رہا اور ہر ایک آنکھ اشک بار تھا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -