ریٹائرڈ سکول ٹیچر محمد بشیر خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
صوابی(بیورورپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ، جنرل سیکرٹری اصلاحی جرگہ اور ریٹائرڈ سکول ٹیچر محمد بشیر خان دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے مرحوم کو پیر کے روز اپنے آبائی گاؤں پنج پیر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وہ ظہیر خان، منیر خان کے والد، محمد ابرار، گل نارس خان،وارث خان بابوکے بھائی جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن صوابی کے فنانس سیکرٹری اسفندیار خان ایڈووکیٹ اور شہریار خان (ریٹائرڈ نیوی مرچنٹ) کے چچا تھے۔ رسم قل کل بدھ 8 جولائی کو حجرہ حسن خیل موضع پنج پیر میں ادا کی جائے گی۔