غیراخلاقی وڈیوبناکروائرل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع

  غیراخلاقی وڈیوبناکروائرل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن نے تھانہ تہکال  میں افغان شہری کے پولیس کے ہاتھوں تشددکانشانہ بننے اور اس کی غیراخلاقی وڈیوبناکروائرل کرنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں اورکمیشن  کی کارروائی کے لئے گواہوں کی رجسٹریشن کاعمل مکمل کرلیاگیاہے کمیشن آج منگل کے روز سے گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گا پیرکے روز تہکال پولیس کے ہاتھوں تشدد کانشانہ بننے والارضی اللہ عرف عامرتہکالے کوسخت سکیورٹی میں لایاگیا اس موقع پر افغان قونصلیٹ کے نمائندے ٗ ڈی ایس پی اورایس ایچ بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک  کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کے رجسٹرار کے روبروعامرتہکالے پیش ہوئے اورکمیشن کواپنابیان قلمبند کرانے کیلئے نام درج کرایااس طرح کمیشن نے گواہوں کے ناموں کے اندراج کاعمل مکمل کرلیاہے جوڈیشل کمیشن آج سے گواہوں کے بیانات قلمبند کرے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -