غیرت کے نام پر بیوی کے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

  غیرت کے نام پر بیوی کے قتل میں مطلوب ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چند دو ہفتے قبل بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق چمکنی سے ہے جس نے گھریلو ناچاکی پر طیش میں آ کر فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا تھا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق مدعی فرمان خان ولد تاجون نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کی بہن مسماۃ(م) کو اس کے شوہر ملزم بلال ولد ذاکر حسین سکنہ چمکنی نے کسی نامعلوم وجوہات کی بناء پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل وقار احمد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی چمکنی لقمان خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا ایس ایچ او تھانہ چمکنی حفیظ الرحمان نے ملوث ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کارروائی کا آغاز کیا جس کے دوران گزشتہ روز خفیہ اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم بلال ولد ذاکر حسین سکنہ چمکنی کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی بیوی مسماۃ (م) کو گھریلو ناچاکی پر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -