صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری

صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری

  

پشاور (سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری ہے،،شہر میں بینکوں کے بغیر لمبی قطاریں اور عوام کی جانب سے سماجی فاصلہ کا خیال نہ رکھنا کے باعث کورونا کیسز میں اضافہ کا خدشہ ہے تاہم متعلقہ انتظامیہ اس حوالے سے چشم پوشی اختیار کی ہوئے ہے تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی کے پلے روز پیر کے دن شہر بھر میں عوام کا رش رہا جبکہ شر میں جگہ جگہ بینکوں کے باہر عوام گرمی میں قطاروں میں نظر ائے جبکہ عوام کی جانب سے بینکوں کے باہر انتظار میں سماجی فاصلہ کاکوئی خیال نہیں رکھا جا رہا ہے جسکی وجہ سے کورونا کیسز بڑھنے کا خدشہ زیادہ ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ بھی اس حوالے سے خاومش تماشائی بنی ہوئی ہے اسکے علاوہ دیگر عوامی جگہوں اور پبلک ٹرانسپورٹ مین بجی کورونا سے بچاو کے اختیاطی تدابیر پر عوام کی جانب سے پوری طرح عمل درآمد نہیں ہو رہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -