منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے آلٹو موٹر کار اور موٹر سائیکل کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو منشیات سمگلرز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، اسی طرح شیخ محمدی کی حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو بھی دھر لیا گیا ہے جس کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد کر لی گئی، تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے ڈی ایس پی گران اللہ کی سربراہی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران ملی خیل روڈ اور آفریدی روڈ پر مشکوک موٹر کار اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کو روک کر تلاشی لینے پر دونوں ملزمان واجد علی ولد حکمت خان اور ناہید خان ولد قمر خیل ساکنان ضلع خیبر کے قبضہ سے مجموعی طور پر 12 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر لی ہے، دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران منشیات سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہیاسی طرح ایک اور اہم کارروائی کے دوران ایس ایچ او بڈھ بیر بلال مہمند نے شیخ محمدی کی حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ناصر ولد ظفر کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -